Advertisement

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے مالی تعاون کی روک تھام کا فیصلہ

منی لانڈرنگ

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے مالی تعاون کی روک تھام کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے مالی تعاون کی روک تھام کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کی سفارشات پر منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کو روکنے کیلئے کمیشن بنایا جائے گا، کمیشن منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے اندرونی و بیرونی مالی اعانت روکنے کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی کے طور پر کام کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے کمیشن کے قیام کیلئے سمری وفاقی حکومت کو بھجوادی ہے، سمری میں کمیشن کے چیئرمین کیلئے شاہد علی خان اور مشتاق احمد سکھیرا کے نام تجویز دی گئی ہے، تاہم شاہد علی خان سابق وفاقی سیکریٹری اور مشتاق احمد سکھیرا سابق آئی جی ہیں۔

اس کے علاوہ وزارت خزانہ نے ابتدائی طور پر چیئرمین کی تقرری کیلئے سمری وزیر اعظم اور کابینہ کو بھجوائی ہے، کمیشن کے قواعد و ضوابط اور تنظیمی ڈھانچے کی منظوری بعد میں دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کمیشن ملک میں بینکوں اور فنانشل ٹرانزیکشن کا معائنہ اور نگرانی کرے گا اور دہشت گردی کیلئے مالی اعانت کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے گا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق کمیشن انشورنس اور تکافل میں سرمایہ کاری کی معلومات اینٹی منی لانڈرنگ قانون کے تحت حاصل کرسکے گا، کمیشن سیونگ اکاؤنٹس، انشورنس پالیسی کافائدہ اٹھانے والے یا نامزد کردہ شخص کے اکاؤنٹس کی چھان بین بھی کر سکے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کمیشن کاروبار اور تجارتی معاہدوں کے لین دین اور اکاؤنٹس کی چھان بین اورنگرانی بھی کرسکے گا اور کمیشن جائیداد کی خریدوفروخت کی معلومات بھی لے سکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version