Advertisement

چھ جماعتی اتحاد قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے محروم

قومی اسمبلی

اسلام آباد: چھ جماعتی اتحاد قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے محروم ہے۔

 رکن جماعتوں کے نمائندوں کے اشتراک کردہ اعداد و شمار کے مطابق حال ہی میں بننے والے چھ جماعتی اتحاد کو اگلی حکومت کی تشکیل کے لئے آنے والی قومی اسمبلی میں 207 ارکان کی واضح اکثریت حاصل ہوگی۔

اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ اس اتحاد میں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی)، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)، پاکستان مسلم لیگ قائد (پی ایم ایل کیو) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) شامل ہیں۔

اس اتحاد کو قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے آئینی عہدے بھی آسانی سے مل جائیں گے، اتحاد کی اجتماعی طاقت قومی اسمبلی میں واضح اکثریت بناتی ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ یہ تشکیل دو تہائی اکثریت سے کم ہے جسے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں تقریباً 224 ایم این ایز کی حمایت درکار ہے۔

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا کہ 336 ارکان کے ایوان میں حکومت سازی کے لیے 169 ووٹ جادوئی نمبر ہیں اور دو تہائی اکثریت کے لئے 224 کے قریب ووٹ درکار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version