وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر مؤخر
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدرات وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت میں آج ایک بار پھر تبدیلی کردیا گیا، تاہم وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس اب جمعہ کو طلب کرلیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ اجلاس میں سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر غور اور فیصلے ہونگے اور ملکی امن و امان سمیت معاشی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی۔
مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف آج نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کریں گے اور آج ڈیڑھ بجے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی کی صورتحال پر وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کیا تھا جو آج 28 مارچ بروز (جمعرات) کو ہونا تھا لیکن اب 29 مارچ بروز (جمعہ) کو ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News