Advertisement

شمالی وزیرستان چیک پوسٹ حملے کی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پنجاب اسمبلی

دی پولیس آرڈر (ترامیم) آرڈیننس 2025 کو باضابطہ قانونی شکل دینے کا فیصلہ

لاہور: شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع کروائی۔

قرارداد کے متن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان شمالی وزیرستان میر علی چیک پوسٹ پر دشمن کے بزدلانہ حملے کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔

کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے قرارداد میں کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے اس حملے میں شہادت کا بلند رتبہ پانے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے، پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: میرعلی میں دہشتگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

Advertisement

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ پوری قوم متحد ہو کر پاکستان فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور شہدائے وطن کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، جام شہادت نوش کرنے والے شہداء ہمارا فخر ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سیکیورٹی فورسز کے 7 اہلکار شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
Next Article
Exit mobile version