Advertisement

ہم چاہتے ہیں ترکی کی کمپنیاں سندھ میں سرمایہ کاری کریں، مراد علی شاہ

ہم چاہتے ہیں ترکی کی کمپنیاں سندھ میں سرمایہ کاری کریں، مراد علی شاہ

ہم چاہتے ہیں ترکی کی کمپنیاں سندھ میں سرمایہ کاری کریں، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ترکی کی کمپنیاں سندھ میں سرمایہ کاری کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تجارت بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت آئندہ تین سالوں میں ترکی سے تجارت پانچ ارب ڈالر تک لانا چاہتی ہے جبکہ کراچی ملک کا تجارتی مرکز ہے، ہم چاہتے ہیں ترکی کی کمپنیاں سندھ میں سرمایہ کاری کریں۔

مراد علی شاہ نے ترکی کے سفیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان برآمد کا جائزہ لے کر ایسے سامان کی تیاری کی جائے جو ایک دوسرے کی ضرورت ہوں۔

دوسری جانب ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت نے کہا ترکی ٹگ بوٹ جوکہ سمندری جہاز کو کھیچنے والی کشتی ہے پاکستان سے لیتا ہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم سمندری کشتیوں کی صنعت کی بہتری کیلئے کام کرسکتے ہیں

Advertisement

مراد علی شاہ کے مطابق 1995 سے 2022 تک ترکی کے ساتھ 89.8 ملین ڈالر تجارت ہوئی ہے جبکہ گزشتہ سال تقریباً 900 ملین ڈالر کی تجارت ہوئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید یہ بھی کہا کہ پاکستان نے ترکی کو کاٹن، سیمینٹ، الیکٹرونک اشیاء ایکسپورٹ کی ہیں اور اب بھی ایسے ہی تجارت کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version