Advertisement

معاشی ٹیم کے ایکسٹرنل فنانسنگ کے ابتدائی تخمینہ پر آئی ایم ایف سے مذاکرات

آئی ایم ایف کا ریونیو بڑھانے کیلئے ٹیکس نادہندگان کیخلاف مزید سخت اقدامات کا مطالبہ

لاہور: آئندہ مالی سال کے دوران ایکسٹرنل فنانسنگ کے ابتدائی تخمینہ پر حکومتی معاشی ٹیم کے آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم نے آئندہ مالی سال کے دوران ایکسٹرنل فنانسنگ کا ابتدائی تخمینہ 22 ارب ڈالر تک لگایا ہے، آئندہ مالی سال کے دوران پانڈا بانڈز کا اجرا آئی ایم ایف کیساتھ شیئر پلان میں شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے دوران حکومت کا ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد انٹرنیشنل اسکوک بانڈز کے اجراء کا بھی پلان ہے۔

اس کے علاوہ دوست ممالک سے تقریباً 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کرانا بھی آئی ایم ایف سے شیئر کردہ پلان کا حصہ ہے جبکہ رواں مالی سال کی موجودہ اور آخری سہ ماہی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ان فلو پلان میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران پانڈا بانڈز پہلی سہ ماہی کے دوران ہی جاری کیا جائے گا جبکہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے نئی فنانسنگ بھی پلان میں شامل کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version