Advertisement

مجھے شہر صاف ستھرا اور عوام کی گزرگاہوں پر کسی قسم کی کوئی رکاوٹ منظور نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

مجھے شہر صاف ستھرا اور عوام کی گزرگاہوں پر کسی قسم کی کوئی رکاوٹ منظور نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

مجھے شہر صاف ستھرا اور عوام کی گزرگاہوں پر کسی قسم کی کوئی رکاوٹ منظور نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر سے تجاوزات کے خاتمے سے متعلق  فالو اپ اجلاس میں ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مجھے شہر صاف ستھرا  اور عوام کی گزرگاہوں پر کسی قسم کی کوئی رکاوٹ منظور نہیں۔   

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کے دوران کہا کہ میں نے فٹ پاتھ، گرین بیلٹس اور سڑکوں کے ساتھ منسلک  تجاوزات ہٹانے کے لیے 2 ہفتوں میں پلان ترتیب دینے کی ہدایت دی تھی، جبکہ گذشتہ اجلاس کو ایک  ہفتہ مکمل ہوچکا ہے، مجھے حکمت عملی سے آگاہ کریں تاکہ کام شروع کیاجاسکے۔

اس موقع پر ڈی جی ایس بی سی اے نے وزیراعلیٰ سندھ  کو بتایا کہ اُن کے افسران کمرشل پلازوں کا دورہ کرچکے ہیں، جن عمارتوں کی پارکنگ کی جگہ گودام  بن چکے ہیں، ایس بی سی  اے کے  افسران اُن کو ڈاکیومنٹ کریں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ گرین بیلٹس اور فٹ پاتھوں  پر تجاوزات کی لسٹ  بنانے  کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کام کررہے ہیں، جبکہ پارکنگ ایریاز باقاعدگی سے نامزد کیے جائیں، روڈ پر پارکنگ کی بالکل بھی اجازت نہیں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version