Advertisement

سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی کی آسیان ریجنل فورم میں شرکت

سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی کی آسیان ریجنل فورم میں شرکت

سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی کی آسیان ریجنل فورم میں شرکت

سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے 27 جولائی کو لائو پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک میں منعقد ہونے والے 31 ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں شرت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق 31 واں آسیان ریجنل فورم لاؤس کے دارالحکومت وی این ٹیان میں منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری خارجہ نے اجلاس کے دوران علاقائی امن سلامتی اور تعاون کے حوالے سے پاکستان کی بھرپور وابستگی کا اظہار کیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے علاقائی روابط اور ترقی اور خوشحالی کے لیے آسیان کے کردار کو بھی سراہا، اور ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں علاقائی تنازعات کے پس منظر میں پاکستان کا موقف پیش کیا۔

 سیکرٹری خارجہ کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال کو بھی اجاگر کیا گیا ، اس کے علاوہ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے غزہ اور افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کا موقف بھی پیش کیا۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ آسیان ریجنل فورم کی سائیڈ لائنز پر سیکرٹری خارجہ کی چین کے نائب وزیر خارجہ اور ملائشیا کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقاتیں ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version