Advertisement

وفاقی کابینہ کا حالیہ دہشت گردی پر تشویش کا اظہار، عزم استحکام کے لیے 20 ارب کی منظوری

وفاقی کابینہ کا حالیہ دہشت گردی پر تشویش کا اظہار، عزم استحکام کے لیے 20 ارب کی منظوری

وفاقی کابینہ کا حالیہ دہشت گردی پر تشویش کا اظہار، عزم استحکام کے لیے 20 ارب کی منظوری

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ میں ملکی معاشی و سیاسی صورت حال سمیت 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جب کہ وفاقی کابینہ نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عزم استحکام آپریشن کے لیے 20 ارب روپے فراہم کرنے کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اعادہ کیا، وفاقی کابینہ نے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہادری اور قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے شدت پسندی کے خاتمے کے لئے ضرورت پڑنے پر درکار اضافی فنڈز کی بھی منظوری دی جب کہ کابینہ کو پی ڈبلیو ڈی کے اسٹاف اور پی ایس ڈی پی منصوبوں کی منتقلی کے امور پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ اجلاس میں بیرون ملک کنونشن ریکوری آف میٹیننس سے متعلق ایجنڈا آئٹم کا بھی جائزہ لیا گیا، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 23 اگست کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

Advertisement

ذرائع نے کہا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 22 اگست کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کر دی گئی ہے، وفاقی کابینہ میں ایل ڈی آئی کی پی ٹی اے کو واجب الادا رقم کا معاملہ بھی زیر غور لایا گیا جب کہ پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام معاملے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Next Article
Exit mobile version