Advertisement

آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری کیلئے اہم پیش رفت

آئی ایم ایف کا حاضر سروس ملازمین کو کنٹری بیوشن پیشن اسکیم میں لانے کا مطالبہ

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری کے لئے اہم پیش رفت سامنے آگیا۔

پاکستان کی جانب سے چین، سعودیہ اور یو اے ای سے قرض کی مدت میں توسیع کی یقین دہانیاں حاصل کرلی گئی ہیں، تاہم پاکستان نے اس سال دوست ممالک کو 12 ارب ڈالر کے دوطرفہ قرضوں کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔

چین، سعودی عرب اور یو اے ای نے قرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی یقین دہانی کرادی، پاکستان کے ذمہ سعودی عرب کا 5 ارب ڈالر اور چین کا 4 ارب ڈالر قرض واجب الادا ہے۔

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو بھی 3 ارب ڈالر قرض واپس کرنا ہے، وزیرخزانہ نے قرض کی ادائیگی کی مدت میں ممکنہ توسیع کی تصدیق کردی۔

پاکستان اگلے 3 سال میں 3 سے 5 ارب ڈالر تک کے فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے جبکہ پاکستان نے چین سے پاور پلانٹس کیلئے بھی قرض میں ریلیف کی درخواست کی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیوبورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے، آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کیلئے 37 ماہ پر محیط 7  ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی حتمی منظوری دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version