Advertisement

فیض حمید کا کے پی میں دہشت گرد لانے میں اہم کردار تھا، فیصل کریم کنڈی

گورنر کے پی

فیض حمید کا کے پی میں دہشت گرد لانے میں اہم کردار تھا، فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فیض حمید کو ان کے اپنے ادارے نے گرفتارکیا ہے، فیض حمید کا کے پی میں دہشت گرد لانے میں اہم کردارتھا۔

بھٹ شاہ میں حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 281 ویں تین روزہ عرس کے موقع پرگورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن ہوگا توخوشحالی ہوگی، ایک زمانے میں کے پی میں بہت زیادہ بدحالی تھی۔

گورنرکے پی نے کہا کہ فیض حمید کو ان کے اپنے ادارے نے گرفتارکیا ہے، فیض حمید کا کے پی میں دہشت گرد لانے میں اہم کردارتھا، اب ہم کس کا گلا پکڑیں گے، یہ ملک کس نے چلانا ہے وہ فیصلہ کرلیاجائے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان الیکشن ہارتے خیبرسے ہیں، احتجاج سندھ میں کرتے ہیں، ایسا نہیں ہوگا ملک کوئی اورچلائے، گالیاں ہم کھائیں۔

گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستان کے 3 صوبوں پرالیکشن حرام ہیں، ایک صوبے پرحلال ہیں، خیبرپختونخوامیں تاریخی کرپشن ہورہی ہے، کے پی میں ہرعہدے کی ریٹ لسٹ لگی ہوئی ہے، کون ذمے دار ہے۔

Advertisement

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی اعتماد کھوچکے ہیں، وہ اعتماد کا ووٹ دیں، وزیراعلیٰ خیبر پختون خواعوام میں توجا کردکھائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version