Advertisement

دفاعی پیداوار کے اداروں کی برآمدات میں اضافے کا پلان طلب

دفاعی پیداوار کے اداروں کی برآمدات میں اضافے کا پلان طلب

دفاعی پیداوار کے اداروں کی برآمدات میں اضافے کا پلان طلب

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے اداروں کی برآمدات میں اضافے کا پلان طلب کرلیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا عبد القادر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت دفاعی پیداوار کے اداروں کے سربراہان نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔

وزارت دفاعی پیداوار کی درخواست پر اجلاس ان کیمرہ کردیا گیا جب کہ قائمہ کمیٹی نے دفاعی پیداوار کے اداروں کی برآمدات میں اضافے کا پلان مانگ لیا۔

بریفنگ میں وزارت نے بتایا کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں دفاعی پیداوار کے اداروں کا کلیدی کردار ہے۔

بریفنگ میں وزارت دفاعی پیداوار کے ادارے نے ڈی جی ایم پی کے امور اور ذمہ داریوں کے بارے میں بھی کمیٹی کو بریفنگ دی۔

Advertisement

ڈی جی نے بریفنگ میں یہ بھی بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل میونیٹیشن پروڈکشن قومی خزانے پر بوجھ نہیں ڈالتا، یہ ادارہ خود انحصاری اور خود کفالت کی مثال ہے اور ہم مسلح افواج کے گولہ بارود کے حوالے سے تمام ضروریات کو پوری کرتے ہیں۔

کمیٹی نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دفاعی پیداوار کے تمام اداروں کے مختلف عالمی اداروں سے معاہدوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version