آئینی ترامیم کیلئے تمام لوگوں کو کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مولانا فضل الرحمان

مدارس بل ایکٹ بن گیا تو عمل درآمد میں کیا رکاوٹ ہے، مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کیلئے بلاول بھٹو، نواز، شہباز شریف اور ایوان میں موجود تمام لوگوں کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر جھگڑا شخصیات کے حوالے سے ہے، حکومت ایک جج سے اور اپوزیشن دوسرے جج سے ڈر رہی ہے، میرا موقف تھا کہ شخصیات پر توجہ دینے کی بجائے اصلاحات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ متفقہ آئینی ترامیم کیلئے میں نے بھرپور کوشش کی، اٹھارویں ترامیم کے ذریعے عدلیہ سے متعلق پارلیمنٹ کو اختیار ملا، اس کے بعد بہت جلد یہ اختیار انیسویں ترمیم کی صورت دوبارہ لے لیا۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پہلے مسودہ آج کے مسودے میں بہت فرق ہے، ابتدائی مسودہ چھپن شقوں پر مشتمل تھا، بات چیت کے بعد یہ مسودہ بائیس نکات پر آگیا، ہم اس مسودے کے ذریعے جمہوریت کا قتل کررہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

