جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، صدر مملکت

شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے، صدر آصف زرداری
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
صدر آصف زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے آمر کے خلاف عوام کے حقوق اور جمہوریت کے بحالی کیلئے طویل جدو جہد کی، انہوں نے مُشکل دور میں پاکستان پیپلز پارٹی کو قیادت فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کیلئے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، انہوں نے آمرانہ حکومت کے ظلم و جبر کا ہمت اور بہادری سے مقابلہ کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو مادر جمہوریت اور عزم اور حوصلے کی علامت ہیں، یہ سیاسی بصیرت کی حامل اور مدبر رہنما تھی، انہوں نے خواتین کی خود مختاری اور سیاست میں اُنکی شمولیت میں اہم کردار ادا کیا۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہمیں بیگم نصرت بھٹو کے نظریے کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، ان کی 13 ویں برسی پر اُن کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے انکے مشن پر کاربند رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News