Advertisement

پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت انتشار کی سیاست پر عمل پیرا ہے، اکبر ایس بابر

اکبر ایس بابر

پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت انتشار کی سیاست پر عمل پیرا ہے، اکبر ایس بابر

اسلام آباد: اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت انتشارکی سیاست پرعمل پیرا ہے۔

اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی انتشار کی سیاست کر رہی ہے، یہ سیاست پاکستان کو بہت مہنگی پڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل سے ہر روز انتشار کی کال دی جاتی ہے، جیل سے کیسے اس قسم کے احکامات جاری کیے جا سکتے ہیں، آنے والے دنوں میں ایک اہم کانفرنس ہونے جا رہی ہے، کانفرنس ملک کی ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

انکا کہنا تھا کہ انتشار پھیلانے والوں کی کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے، کے پی میں ان کو آخری موقع ملا ہے، مستقبل میں یہ موقع بھی نہیں ملنا۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینا ہر کارکن کا حق ہے، اچھی قیادت کو سامنے لانے کے لئے انٹرا پارٹی الیکشن بہت ضروری ہے، ورکرز کے آئینی حق کے لیے ہم نے آواز اٹھانی ہے، یہی وہ جنگ ہے جو ہم لڑ رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کے نام پر یہ صرف اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں موقع دیا جائے، ہم پارٹی کے شفاف الیکشن کروائیں، ہم نے گزارشات کمیشن میں پیش کر دی ہیں، تحریک انصاف نے جعلی انٹرا پارٹی الیکشن کروائے، پارٹی کے ورکرز کو محروم رکھا گیا، ہم ان کے راستے میں اسی طرح کھڑے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version