Advertisement

صدر اور وزیراعظم کی شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی

صدرآصف زرداری

صدر اور وزیراعظم کا فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سپین وام، شمالی وزیرِستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی کی ہے۔

صدر آصف زرداری نے شمالی وزیرستان میں خوارج کے خِلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کامیاب کارروائی میں 6 خوارج کو جہنم واصل اور 6 کو زخمی کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

صدر مملکت نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف بھی کی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا بھی اظہار کیا۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز دہشت گرد عناصر کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی چھ خارجیوں کو جہنم واصل کرنے اور 6 کو زخمی کرکے گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ  دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں دہشتگردی اور انتشار پھیلانے والے عناصر کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version