Advertisement

ایم کیو ایم رہنما عبدالوسیم کا سعید غنی کے بیان پر ردعمل

ایم کیو ایم رہنما عبدالوسیم کا سعید غنی کے بیان پر ردعمل

ایم کیو ایم رہنما عبدالوسیم کا سعید غنی کے بیان پر ردعمل

کراچی: ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی عبدالوسیم کا صوبائی وزیر سعید غنی کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما عبدالوسیم کا کہنا ہے کہ اندرونی انتشار کا شکار پیپلزپارٹی رہنما کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔

عبدالوسیم نے کہا کہ پیپلزپارٹی رہنماؤں کی وزارتوں کے حصول کے لئے ہونے والی رسہ کشی زبان زد و عام ہے، کراچی کے شہری ادارے تباہ کرنے والے وڈیرے کس منہ سے شہر کی نمائندہ جماعت پر الزامات لگا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی خود مختاری کے بعد گزشتہ 16 سال سے صوبہ کی مطلق العنان حکومت پیپلزپارٹی کے پاس ہے، پیپلزپارٹی کیوں شہری اداروں میں گزشتہ 3 ادوار میں بہتری نہ لاسکی۔

ایم کیو ایم رہنما کہتے ہیں کہشہری عوام و اداروں کو ان کا جائز حق اور اختیارات دینے کے بجائے صوبائی اسمبلی میں متعصبانہ قانون سازی کی جاتی ہے۔

Advertisement

عبدالوسیم نے مزید کہا کہ ایم کیوایم ہر سطح پر پیپلزپارٹی کے متعصب کردار کو بے نقاب کرتی رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version