Advertisement

پاکستان اور لبنان کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور لبنان کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ

استنبول: پاکستان اور لبنان کے وزیر اطلاعات نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور لبنان کے وزیر اطلاعات زیاد میکیری کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں لبنان کی علاقائی سالمیت اور امن کے قیام کے حوالے سے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر عطاء تارڑ نے بیروت کے راستے شام میں پھنسے پاکستانی شہریوں کے فوری انخلاءمیں سہولت فراہم کرنے پر لبنان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی بات چیت نے شام میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا راستہ ہموار کیا جس پر لبنان کی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کال پر لبنان کے وزیراعظم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شام میں پھنسے پاکستانیوں کو فوری سہولت فراہم کی جو کہ ہمارے تعلقات کی مضبوطی ظاہر ہوتی ہے۔

عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان اور لبنان کے درمیان برادرانہ اور گرمجوشی پر مبنی تعلقات ہیں، پاکستان لبنان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، پوری پاکستانی قوم اس مشکل وقت میں لبنان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب لبنانی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں لبنان کا ساتھ دیا، جنگ سے متاثرہ لبنان کے عوام کے لیے امدادی سامان بھجوانے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی مضبوطی اس بات سے ظاہر ہوتی ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان نے لبنان کے عوام کی امداد کی، بیروت کے ایئرپورٹ پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد دیکھ کر خوشی ہوئی کہ وہ وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version