Advertisement

گرین لائن اور اورنج بس سروس سندھ حکومت کے حوالے کرنے پر غور

 سندھ حکومت نے گرین لائن بس سروس کی منتقلی اور اورنج لائن بس سروس کے آپریشنز کی ذمہ داری اپنے حوالے کرنے پر غور کیا ہے۔

 سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں یہ اہم فیصلے کیے گئے۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ وفاقی حکومت کو جنوری میں گرین لائن منصوبہ سندھ حکومت کے حوالے کرنا تھا، اور سندھ حکومت فروری تک اس کے آپریشنز سنبھالنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گرین لائن بس سروس کے حوالے سے مہنگے معاہدوں پر شکایات ہیں، تاہم منتقلی کے بعد سندھ حکومت اس پر دوبارہ غور کرے گی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گرین لائن منصوبہ کراچی کے مسافروں کے لیے ایک اہم سہولت ہے اور سندھ حکومت اس کی کارکردگی اور معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا مقصد ایک قابل اعتماد اور آرام دہ پبلک ٹرانسپورٹ نظام فراہم کرنا ہے اور وہ پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کو جدید بنانے کے خواہاں ہیں۔

اجلاس میں اورنج لائن بس سروس کے آپریشنز کے حوالے سے بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے بارے میں فیصلہ کیا گیا کہ اس کی ذمہ داری بھی جلد سندھ حکومت کے حوالے کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version