Advertisement

آئین بنانا اور قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے، شرجیل انعام میمن

آئین بنانا اور قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے، شرجیل انعام میمن

آئین بنانا اور قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے، شرجیل انعام میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آئین بنانا اور قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے، آئین  پاکستان کے مطابق پارلیمنٹ سب سے سپریم ادارہ ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئین کا تحفظ کرے گی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان میں آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، صدر آصف علی زرداری نے اپنے پہلے دور حکومت میں پارلیمنٹ کو مضبوط و مستحکم کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صدر آصف علی زرداری نے اپنے صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کئے، آصف علی زرداری نے صدارتی اختیارات میں تخفیف کی اور پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مستحکم کیا۔

شرجیل انعام میمن کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کے ہر ادارے کی ذمہ داری ہے وہ پارلیمنٹ کے منظور شدہ آئین کی پاسداری کرے، جمہوریت کے استحکام اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے جدوجہد پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version