Advertisement

نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کیلیے آئی ایم ایف وفد پاکستان کا دورہ کرے گا، ذرائع

آئی ایم ایف نے پاکستان کی گورننس میں اہم خامیوں کی نشاندہی کردی

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایک اور وفد جلد پاکستان کا دورہ کر سکتا ہے۔

اس دورے کا مقصد نئے مالی سال 2025-26 کے بجٹ پر مشاورت کرنا ہے، جس کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت بھی جاری رہے گی۔ نئے مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے کے دوران پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیکس میں ریلیف دینے پر بھی آمادہ ہوگیا ہے، جس میں پراپرٹی کے حوالے سے ایک اہم تجویز شامل ہے۔

 پراپرٹی کی پہلی ٹرانزیکشن پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کا مقصد پراپرٹی سیکٹر میں کاروبار کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق، فرسٹ ٹرانزیکشن پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی چھوٹ دی جا سکتی ہے، جبکہ پراپرٹی سیکٹر میں دیگر ودہولڈنگ ٹیکسز برقرار رہیں گے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کی پہلی ٹرانزیکشن کے بعد ہر اگلی ٹرانزیکشن پر پورا ٹیکس وصول کیا جائے گا، اور پراپرٹی فروخت کرنے والوں پر ٹیکس کی موجودہ شرح برقرار رہے گی۔

تاہم، آئی ایم ایف نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی ٹرانزیکشنز پر دیگر ٹیکسوں میں کمی کی مخالفت کی ہے، جس پر مزید مذاکرات جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version