Advertisement

بھارتی پروپیگنڈا بےنقاب؛ وزیراطلاعات کا بین الاقوامی ومقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ

بھارتی پروپیگنڈا بےنقاب؛ وزیراطلاعات کا بین الاقوامی ومقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ

اسلام آباد: بھارتی پروپیگنڈے کو بےنقاب کرنے کیلئے وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بین الاقوامی ومقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا۔

 دورے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے، بےبنیاد پروپیگنڈے کو بےنقاب کرنا تھا، تاہم دورے کے دوران بھارتی پروپیگنڈے کو بےنقاب کرنے کے لیے زمینی حقائق میڈیا کے سامنے پیش کیے گئے۔

میڈیا نمائندوں کو مخصوص مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت نے مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانے قرار دیا، میڈیا نمائندگان نے زمینی حقائق، مقامی آبادی کی گواہی اور حالات کا خود مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر عطاء تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سےکئی مرتبہ پاکستان پر بےبنیاد الزامات لگائے گئے، ہم نے بین الاقوامی، ملکی میڈیا کے سامنے تمام حقائق رکھ دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ذمےدار ریاست ہے جو نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کے لیے بھی پرعزم ہے، پاکستان دنیا کے کسی بھی حصے میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کی مذمت کرتا ہے، ہم نے اپنےعمل سے کئی مرتبہ ثابت کیا ہے کہ ہم امن کے داعی ہیں، اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہم ہرحد تک جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عالمی میڈٰیا نے بھارتی پروپیگنڈے کی اصل حقیقت دیکھ لی ہے، پاکستان نے دنیا پر واضح کیا کہ وہ علاقائی امن کے لیے پرعزم ہے، تاہم کسی بھی بھارتی جارحیت کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version