Advertisement

غربت جانچنے کا پیمانہ تبدیل، پاکستان کی 44.7 فیصد آبادی غربت کا شکار

غربت جانچنے کا پیمانہ تبدیل، پاکستان کی 44.7 فیصد آبادی غربت کا شکار

اسلام آباد: عالمی بینک نے دنیا بھر میں غربت ناپنے کا طریقہ کار تبدیل کردیا ہے جب کہ پاکستان کی 44.7 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے۔

عالمی بینک نے دنیا بھر میں غربت ناپنے کا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے آمدنی کی نئی حد مقرر کردی ہے جس کے تحت پاکستان جیسے نچلے درمیانے آمدنی والے ممالک (لوئر مڈل انکم ممالک) میں روزانہ کی آمدن 4.20 ڈالر سے کم ہونے کو غربت کی علامت قرار دیا گیا ہے۔

نئے پیمانے کے مطابق پاکستان کی44.7 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے جو تقریباً 10 کروڑ 79 لاکھ 50 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ اس سے پہلے پرانے معیار (3.65 ڈالر یومیہ) کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح 39.8  فیصد تھی۔

عالمی بینک کے مطابق انتہائی غربت جانچنے کے لیے یومیہ آمدنی کی حد 3 ڈالر فی کس مقرر کی گئی ہے جس کے تحت پاکستان کی 16.5 فیصد آبادی جو کہ تقریباً 3 کروڑ 98 لاکھ افراد بنتی ہے، وہ انتہائی غربت کی کیٹیگری میں آتے ہیں۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پیمانہ بدلنے سے لوگوں کے معیار زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ صرف غربت کی عالمی سطح پر شناخت اور تقابلی تجزیے کے طریقے کو بہتر بنایا گیا ہے۔

Advertisement

نئے معیار کے تحت پاکستان میں 1200 روپے سے کم یومیہ آمدنی رکھنے والے افراد غربت کی تعریف میں آئیں گے۔ تاہم رپورٹ کے مطابق پاکستان میں یہ اعداد و شمار2018-19 کے پرانے ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب کیے گئے ہیں کیونکہ حکومت نے نئی مردم شماری کے مکمل نتائج عالمی بینک کو فراہم نہیں کیے۔

کم آمدنی والے ممالک کے لیے غربت کی حد2.15 ڈالر سے بڑھا کر 3 ڈالر کردی گئی ہے۔ اپر مڈل انکم ممالک کے لیے اب غربت کی حد6.85 ڈالر کے بجائے 8.30  ڈالر یومیہ مقرر کی گئی ہے۔

اگر پاکستان کے لیے یہی بلند ترین معیار اپنایا جائے تو88.4 فیصد آبادی اس سطح سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔

عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ پاکستان اب بھی نچلے درمیانے آمدنی والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے اور اسی حیثیت سے غربت کا نیا پیمانہ اس پر لاگو ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version