Advertisement

پاکستان نے صرف ایک سال میں کھانے کے تیل پر کتنے ارب خرچ کیے؟ جانیے

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر 1,065 ارب روپے مالیت کا کوکنگ آئل درآمد کیا، جس میں پام آئل اور سویا بین آئل کی درآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-25 میں صرف پام آئل کی درآمدی مالیت 967 ارب روپے رہی، جو کہ 3 ارب 39 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کے مساوی ہے۔

اس مدت میں 32 لاکھ 13 ہزار میٹرک ٹن پام آئل درآمد کیا گیا، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 22.13 فیصد زائد ہے۔ یاد رہے کہ مالی سال 2023-25 میں پام آئل کی درآمدات کا حجم 2 ارب 77 کروڑ 85 لاکھ ڈالر تھا۔

اسی طرح سویا بین آئل کی درآمدات میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان نے 3 لاکھ 21 ہزار میٹرک ٹن سویا بین آئل درآمد کیا، جس کی مالیت 98 ارب روپے سے زائد اور حجم 34 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کے برابر رہا۔ یہ اضافہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 165.43 فیصد زیادہ ہے۔

صرف جون 2025 میں سویا بین آئل کی درآمدات میں 196.41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ ایک ماہ کے دوران 20 ہزار 302 میٹرک ٹن سویا بین آئل درآمد کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
الیکٹرک گاڑیوں کی جانب تاریخی قدم، وفاقی کابینہ نے NEV پالیسی منظور کر لی
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی ایم ایف قرض کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
سونا ہوا مزید مہنگا، قیمت میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version