Advertisement

پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کا نیا باب، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کا نیا باب، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اور چین کی معروف شپنگ کمپنی شینڈونگ ژین شو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دوطرفہ مشترکہ ترقی کا آغاز ہے، جو خطے میں تجارت، سرمایہ کاری اور رابطوں کو فروغ دے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس معاہدے کے ذریعے پاکستان کی شپنگ انڈسٹری کو استحکام ملے گا اور ملک کی میری ٹائم معیشت میں پیش رفت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

معاہدے کی تفصیلات

جنید انوار چوہدری کے مطابق معاہدہ بحری جہازوں کی خرید و فروخت، لیزنگ اور انتظامی خدمات کا احاطہ کرتا ہے, دونوں کمپنیاں جہازوں کے انتظام، مارکیٹنگ اور کریو مینجمنٹ میں مل کر کام کریں گی۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ژین شو کمپنی، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو سرمایہ اور جدید جہاز فراہم کرے گی، اس اشتراک سے میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگا۔

Advertisement

وزیرِ بحری امور نے مزید کہا کہ یہ اقدام نہ صرف پاکستان کے لیے اقتصادی امکانات کو وسعت دے گا بلکہ چین کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version