Advertisement

حکومت ملک میں انشورنس سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کرے، ای او بی

حکومت ملک میں انشورنس سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کرے، ای او بی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں انشورنس سیکٹر اصلاحات کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں انشورنس سیکٹر کو فروغ دینے کےلیے اقدامات کرے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ انشورنس قدرتی حادثات میں مالی تحفظ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، جبکہ نجی شعبے میں انشورنس کا کردار نہایت محدود ہے، پاکستان میں نجی منصوبوں میں انشورنس رسک فنانسنگ اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی کی پیشگوئی

رپورٹ میں کہا گیا کہ غریبوں کےلیے سماجی انشورنس کے لیے اقدامات کیے جائیں، ملک میں انشورنس سیکٹر کےلیے ریگولیٹری ماحول بہتر بنانے کی ضرورت ہے، آبادی کی اکثریت کو انشورنس کی آگہی ہی نہیں ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ انفرادی کی بجائے گروپ انشورنس سیکٹر ڈویلپمنٹ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، ملک میں انشورنس پریمیئم بڑھانے کی ضرورت ہے، حکومت کو نجی شعبے میں لازمی انشورنس کور فراہم کرنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین کی پنشن اسکیم پر کشش مگر اس کی فنڈنگ کا کوئی طریقہ کار نہیں رکھا گیا، سرکاری پنشن کا سرکاری خزانے پر بوجھ بہت زیادہ ہے، ای او بی آئی پنشن کے دائرہ کار کو بڑھانے اور اس کی پنشن کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version