Advertisement

کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی

کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی

کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے۔ محسن نقوی نے کہاہے کہ اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگی ہے معاملہ ختم ہوگیا طے پایا ہے کہ اب آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی انکوائری کراوائے گی۔

پریس کانفرنس سے  خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ کھیل کو کھیل ہی رہنے دیں۔

انہوں نے کہاکہ امید ہے آئندہ سیاست کے بجائے کھیل پر توجہ دی جائے گی۔ ان کا کہناتھاکہ کرکٹ اور سیاست ایک ساتھ نہیں چل سکتی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ میچ ریفری نے تسلیم کیا کہ ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ محسن نقوی نے کہاکہ  ہماری توجہ کرکٹ پر ہونی چاہئے سیاست پر نہیں۔

ان کاکہناتھاکہ کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمینز رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کے ساتھ مشاورت کی۔

Advertisement

ہمارا موقف واضح ہے کہ کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، نجم سیٹھی

سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہاکہ شروع سے مؤقف ہے کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔

نجم سیٹھی کا کہناتھاکہ کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، یہ ہمارا واضح مؤقف ہے۔ انہوں نے کہاکہ  کرکٹ کو کھیل ہی رہنا چاہئے سیاسی پلیٹ فارم بن گیا تو پھر حد نہیں رہے گی۔

بھارت کے زیادہ ترمیچزمیں اینڈی پائی کرافٹ ہی ریفری ہوتے ہیں،رمیزراجہ

رمیز راجہ نے کہاکہ اچھی بات ہے انکوائری ہوگی اور آئندہ ایسی سیاسی حرکت نہیں ہوگی۔ ان کا کہناتھاکہ  قوم کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کے آخر تک سپورٹ کرے۔

ان کاکہناتھاکہ اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت آئی ہے تو یہ اچھی بات ہے۔ رمیز راجہ نے کہاکہ  اینڈی پائی کرافٹ 90 مرتبہ بھارت کے ساتھ میچ میں ریفری رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ  اینڈی پائی کرافٹ کو مخصوص طور پر پاک بھارت میچ میں لگایا جاتا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ مجھے خوشی ہے کہ کوئی ایسا جذباتی فیصلہ نہیں ہوا جس سے پاکستانی کرکٹ کو نقصان پہنچتا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میجر لیگ کرکٹ کمپنی نے امریکی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version