Advertisement

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے

کراچی سمیت ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت کو پر لگ گئے، 500 سے 600 روپے فی کلو تک  فروخت ہونے لگے۔

 شہرقائد کے بازاروں میں ٹماٹر کے مختلف بھاؤ وصول کیے جارہے ہیں، شہاب الدین مارکیٹ صدر  میں ٹماٹر 500 روپے کلو، جبکہ فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، برنس روڈ اور پوش علاقوں میں 650 روپے کلو تک فروخت ہورہے ہیں۔

دوسری جانب خریداروں نے شکوہ کیا کہ ٹماٹر مرغی کے گوشت سے بھی مہنگے ہو گئے ہیں۔

شہر کے کسی بھی بازار میں ٹماٹر کی قلت نہیں مگر قیمت تمام سبزیوں کی نسبت بہت زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں مرغی کا گوشت 400 روپے سے 470 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

Advertisement

اسی  طرح حیدرآباد میں بھی ٹماٹر خریدنا اب خواب بن گیا ہے، جہاں ٹماٹر کی قیمت 6 سو روپے کلو تک پہنچ گئی۔

دکاندار کا کہنا ہے کہ ٹماٹر 550 روپے کلو ہمیں منڈی سے مل رہا ہے، 3 سو روپے کلو  میں فروخت کررہے تھے اچانک قیمتیں بڑھ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرخ رنگ کی نسبت جامنی ٹماٹر صحت کے لیے کیوں زیادہ مفید ہیں؟

دکاندار نے مزید کہا کہ منڈی کہ آڑھتی کہتے ہیں ٹماٹر ایران سے آرہا ہے، ملک میں ٹماٹر نہیں ہے تو مزید مہنگا ہوسکتا ہے۔

سکھر شہر اور گردونواح کے علاقوں میں ٹماٹر چار سو روپے فی کلو فروخت ہونے لگا ہے۔

لاہور میں بھی ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ  دیکھنے میں آیا ہے، 155 روپے فی کلو مقرر کیے گئے سرکاری ریٹ کے برعکس بازار وں میں ٹماٹر 600 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں، جبکہ مہنگے ہونے کی وجہ سے کئی دکانداروں نے ٹماٹر رکھنا  چھوڑ دیے۔

Advertisement

ملتان میں بھی ٹماٹر کے ریٹ 400 روپے کلو سے تجاوز کر گئے۔

کوئٹہ اور پشاور میں بھی ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

کوئٹہ میں ٹماٹر 350 جبکہ پشاور میں 360 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
انڈس شیلڈ ایلفا، فضائی جنگی مشق کیلئے پاکستان ایئرفورس کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version