پشاورمیں پولیس موبائل پر حملہ ،دھماکے میں ایک اہلکار شہید ، 3 زخمی

پشاورمیں پولیس موبائل پر حملہ ،دھماکے میں ایک اہلکار شہید ، 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک بارودی مواد کا دھماکا ہوگیا۔
ایس ایس پی اپریشنز مسعود بنگش کے مطابق بھانا ماڑی تھانے کی حدودمیں قمر دین گڑھی چوک کے قریب پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیاگیا۔ پشاور پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتا چلتا ہے کہ دھماکہ خیز مواد پولیس موبائل کی گزرگاہ پر نصب کیا گیا تھا۔
پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے ۔ھماکے میں زخمی ہونے والوں میں اے ایس آئی شاہ فیصل ، کانسٹیبل سجاد ، نور اللہ اور ڈرائیور ضیاء شامل ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News