Advertisement

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق  پنجاب حکومت نے پرتشدد کاروائیوں اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر پابندی کی سفارش کی تھی۔

کابینہ اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے شرکا کو پنجاب حکومت کی سمری پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ارکان نے  ٹی ایل پی سے متعلق پنجاب حکومت کی سفارشات منظور کرنے کی رائے دی۔

ٹی ایل پی پر انتشار پھیلانے اور ریاستی رٹ چیلنج کرنے کا الزام ہے۔ پرتشدد احتجاج، جلاؤ گھیراؤ، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے بھی الزامات  ہیں۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے ضابطے کی کاروائی شروع کی جائے گی ۔ وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت جماعت کے خلاف ڈیکلریشن جاری کرے گی۔

Advertisement

ڈیکلریشن کے بعد 15 روز کے اندر وفاقی حکومت کی جانب سے ریفرنس سپریم کورٹ بھجوایا جائے گا ۔ سپریم کورٹ کی منظوری کے بعد ٹی ایل پی پر پابندی موثر ہوگی ۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کے ڈبلیو اینڈ ایس سی کے شکایاتی سیل کے قیام کو ایک سال مکمل، میئر کراچی کا اصلاحات جاری رکھنے کا عزم
اس بار حج اخراجات کتنے ہونگے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں ، پیکجز کا اعلان کر دیا گیا
ترقی نہ ملنے کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار سینئر پولیس افسر نے خودکشی کر لی
ترجمان دفتر خارجہ کا اسرائیل کے لیے عالمی عدالت انصاف کی ایڈوائزری کا خیر مقدم
پاک فضائیہ کی بنیادرکھنےمیں پولینڈ کا اہم کردار ہے، اسحاق ڈار
آغا سراج درانی کی نشست پر ضمنی انتخاب، پولنگ 14 دسمبر کو ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version