
وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے پرتشدد کاروائیوں اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر پابندی کی سفارش کی تھی۔
کابینہ اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے شرکا کو پنجاب حکومت کی سمری پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ارکان نے ٹی ایل پی سے متعلق پنجاب حکومت کی سفارشات منظور کرنے کی رائے دی۔
ٹی ایل پی پر انتشار پھیلانے اور ریاستی رٹ چیلنج کرنے کا الزام ہے۔ پرتشدد احتجاج، جلاؤ گھیراؤ، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے بھی الزامات ہیں۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے ضابطے کی کاروائی شروع کی جائے گی ۔ وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت جماعت کے خلاف ڈیکلریشن جاری کرے گی۔
ڈیکلریشن کے بعد 15 روز کے اندر وفاقی حکومت کی جانب سے ریفرنس سپریم کورٹ بھجوایا جائے گا ۔ سپریم کورٹ کی منظوری کے بعد ٹی ایل پی پر پابندی موثر ہوگی ۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News