Advertisement

کیڈٹ کالج وانا خودکش حملے کی اندرونی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی

کیڈٹ کالج وانا خودکش حملے کی اندرونی فوٹیج منظرِعام پر آگئی

وانا: کیڈٹ کالج وانا کے مرکزی دروازے پر ہونے والے خودکش حملے کی اندرونی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دھماکے کے مناظر واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح دہشت گردوں نے کالج کے گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں ایک خوفناک دھماکہ ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ 10 نومبر کو افغان خوارجیوں کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں کالج کا مرکزی دروازہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جب کہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

سیکیورٹی فورسز نے واقعے کے فوراً بعد بہادری سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو خوارجیوں کو موقع پر ہی جہنم واصل کردیا۔

Advertisement

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ حملہ ان خوارجی عناصر کی پاکستان دشمن سازشوں کا تسلسل ہے جو قبائلی علاقوں میں امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معصوم قبائلی بچوں پر حملہ کرنے والے دہشتگرد نہ اسلام سے تعلق رکھتے ہیں، نہ قبائل سے اور نہ ہی پاکستان کی خوشحالی سے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا تاکہ خطے میں دیرپا امن قائم کیا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں پیش
بھارت میں فالس فلیگ کی پرانی چال، سفاک مودی سرکار کا نیا ڈرامہ پھر ناکام
صدرمملکت اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس
پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر قیمت اداکرےگا، وزیراعظم
شہر قائد میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version