پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر قیمت اداکرےگا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دنیاکو دیکھا دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئےہرقیمت اداکرےگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ استحکام اور دفاع وطن میں عزم کا مظاہرہ کیا، دنیا بھر میں جاری تنازعات نے امن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا مقابلہ کیا، ہماری مسلح افواج نے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے، ہم سمجھتے ہیں ترقی اسی معاشرے میں ممکن ہے جہاں امن و سلامتی ہو۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ امن و استحکام ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے، امن و سلامتی کے موضوع پر پارلیمانی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا پاکستان کیلئے باعث فخر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

