Advertisement

گلاب، ایک پھول اور اسکے بےشمار فوائد

گلاب، ایک بہت بااثر اور اہمیت کا حامل پھول تصور کیا جاتا ہے جس کو پھولوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔

گلاب اس دنیا میں جہاں محبت کا اظہار کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے وہاں دوسری طرف اس کے بے شمار طبی فوائد کے لئے بھی گلاب کی اپنی ہی اہمیت ہے۔

دنیا بھر میں گلاب کو الگ الگ طرح سے استعمال کیا جاتا ہے جس میں خوبصورتی کا راز سرفہرست جانا جاتا ہے۔

گلاب کے طبی فوائد:

Advertisement

عام طور پر منہ میں چھالے پڑجاتے ہیں جن میں بےحد تکلیف ہوتی ہے اور کچھ کھایا پیا بھی نہیں جاتا اگر عرقِ گلاب میں گلاب کا سفوف مِکس کر کے چھالوں پر لگالیا جائے، تو فوری آرام ملتا ہے۔

منہ سے بدبو آنے اور مسوڑھوں سے خون رسنے کی صورت میں گلاب کے جو شاندے سے غرارے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

پسینے کی بدبو کے لیے ایک شیشی میں گلاب کا سفوف اورعرق مِکس کرکے فریج میں رکھ لیں اور روزانہ پسینے والی جگہوں پر اس مکسچر کا معمولی سا لیپ کرنے سے پسینے کی بُو نہیں آتی۔

دل کی کمزوری میں مبتلا مریض ایک کپ عرق گلاب میں آدھا چائے کا چمچ گلاب کا سفوف مِکس کر کے دِن میں دو بار استعمال کریں تو مفید ثابت ہوتا ہے۔

 آنتوں کی خراش، کمزوری یا خونی و صفراوی رطوبت کے باعث اسہال کی کیفیت مین بھی گلاب بطور سفوف یا عرق استعمال کیا جائے۔

Advertisement

قبض کی تکلیف سے نجات کے لیے گلاب سے تیار ہونے والا گل قند شافی علاج ہے۔

خوبصورت چہرے کے لئے گلاب کا استعمال:

آنکھوں کی سُرخی دُور کرنے میں تو عرقِ گلاب کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

چہرے کی خوبصورتی و دِلکشی کے لیے عرق گلاب 10 گرام، ویزلین 50 گرام، لیموں کا رس اور کافور 5 ،5 گرام مِکس کر لیں۔ پھر آنکھوں کا حصّہ چھوڑ کر چہرے پر کاٹن پیڈ کی مدد سے لیپ کرکے 30 منٹ بعد دھولیں۔ چہرہ یک دم کِھل اُٹھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انٹارکٹیکا میں آسمان سے سونا برسنے لگا
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
ٹوتھ برش کی روزانہ صفائی کے لیے یہ عمل دہرائیں، فائدہ بھی دگنا پائیں
Next Article
Exit mobile version