ورلڈ کپ،بھارت اور نیوزی لینڈ کا بارش سے متاثرہ سیمی فائنل آج ہوگا

کر کٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ گزشتہ روز بارش سے متاثر ہونے کے بعد آج کھیلا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی ادھوری اننگز 211 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر آج پھر سے شروع کرے گی اور بقیہ 3.5 اوورز کا میچ مکمل ہوگا ،جس کے بعد بھارت ہدف کا تعاقب کرے گا۔ نیوزی لینڈ نے 46.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، آج بھی میچ نہ ہونے کی صورت میں بھارت پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہونے کی بنیاد پر فائنل میں پہنچ جائے گا۔
مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا یہ میچ 47ویں اوور سے ہی شروع ہوگا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم 23 گیندوں کے لیے بیٹنگ کرنے آئے گی ۔
ورلڈکپ میں سیمی فائنل کیلئے بھارت نے 7 ویں مرتبہ کوالیفائی کیا ہے، اس سے قبل وہ 6 مرتبہ سیمی فائنل کھیل چکا ہے جن میں سے اسے 3 میں کامیابی اور 3 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جب کہ ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 ویں مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے، کیویز اب تک ورلڈکپ کے 6 سیمی فائنلز میں ناکام اور ایک میں فاتح رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

