Advertisement

شعیب ملک کا ون ڈے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا ون ڈے کیریئر، ورلڈ کپ میں پاکستان کے سفر کے ساتھ ہی اختتام پذیرہوگیا ہے۔

 شعیب ملک نے ون ڈے انٹر نیشنل کر کٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلوں گا، کار کردگی کبھی اچھی اور کبھی خراب ہوتی ہے، انہوں نے کرکٹ بورڈ کو مشورہ بھی دیا کہ سرفراز یا کسی کو بھی 2 سال کے لیے کپتان بنائیں کیونکہ اُسے اپنے وقت کا معلوم ہونا چاہیے۔

شعیب ملک نے 14 اکتبور 1999 میں ون ڈے کرکٹ کا آغاز کیا، دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 19 سالہ ون ڈے کیرئیر میں 287 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 34.55 کی اوسط سے 7 ہزار 534 رنز بنائے اور 158 وکٹیں حاصل کیں۔

شعیب ملک نے ورلڈ کپ 2019 میں  صرف تین میچ  انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف کھیلے لیکن ان تما م انتہائی اہم میچز میں کوئی قا بل تعریف کا ر کر دگی نہ دکھا سکے،انہوں نے کریئر کا آخری میچ بھارت کے خلاف کھیلا۔

یاد رہے کہ شعیب ملک نے گزشتہ برس ہی اعلان کیا تھا کہ وہ ورلڈکپ 2019 کے بعد ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔گزشتہ روز لارڈز  کے میدان میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ شعیب ملک کو اپنے کریئرکا یہ الوداعی میچ کھیلنے کا مو قع دیا جا ئے گا لیکن ان کی حالیہ کا ر کر دگی دیکھتے ہوئے  یہ ممکن نہ ہو سکا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version