Advertisement

قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کی ٹیسٹ کپتانی خطرے میں پڑگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی ٹیسٹ کپتانی خطرے میں پڑگئی،پی سی بی نےوکٹ کیپر کے متبادل کے طور پر نئے کپتان کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔

پی سی بی کے تھنک ٹینک نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت دینے کااصولی فیصلہ کرلیا ہےجبکہ ٹیسٹ کرکٹراظہرعلی اوراسد شفیق بھی کپتانی کی دوڑ میں شامل ہیں۔

شان مسعود نے آخری ٹیسٹ میچ رواں سال جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کھیلی تھی جس میں انہوں ںے 2 نصف سنچریوں کی مدد سے 228 رنز بنائےتھے۔

پی سی بی کی جانب سے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپے جانے پر بورڈ کے چند افراد تذبذب کا شکار ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 میں 5 میچ جیت کر 5ویں پوزیشن پر ٹورنامنٹ ختم کرنے والی ٹیم پاکستان کے وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد نے 7جولائی کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوران پریس کانفرنس دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ وہ کپتانی سے کسی طور بھی علیحدہ نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کپتان بنایا اور اب وہی مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version