Advertisement

مسئلہ کشمیر: شاہدآفریدی اورگوتم گمبھیر آمنے سامنے

Shahid Afridi

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نےبھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہو ئے کہا کہ اس مسئلے کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

Advertisement

آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ آخر کیوں بنائی گئی تھی اور وہ کیوں سو رہی ہے؟ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جاری بلااشتعال جارحیت اور جرائم کا نوٹس لینا جانا چاہیے۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو اس سلسلے میں ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

شاہد آفریدی  کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے حق میں با ت کر نے کی دیر تھی کہ ان کے حریف تصور کیے جانے والے بھارتی کھلاڑی گوتم گمبھیربھی اس محاذ پر کو د پڑے اور ہمیشہ کی طرح طنز اور سخت انداز اپنا تے ہوئے شا ہد آفرید ی کو جواب دیتے ہوئے ہرزہ سرائی کی۔

Advertisement

گوتم گمبھیرنے شاہد خا ن آفریدی کو مخا طب کر تے ہوئے ٹوئٹ کی شروعات کی اورکہا کہ  شاہد آفریدی بالکل درست ہیں، یہاں بلااشتعال جارحیت ہو رہی ہے، انسانیت سوز جرائم سرزد ہو رہے ہیں، اس بات کو اٹھانے پر انہیں سراہنا چاہیے لیکن وہ ایک بات کا ذکر کرنا بھول گئے کہ یہ سب ‘پاکستان کے کشمیر’ میں ہو رہا ہے۔

گو تم نے مزید تضحیک آمیز رویہ اپناتے ہوئے آفریدی کو بیٹا کہہ کر پکارا اور کہا کہ پریشان نہ ہوں، بیٹا ہم جلد ہی اسے حل کریں گے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر اس سے قبل بھی کئی مرتبہ سوشل میڈیا فورم پر ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version