Advertisement

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کالاہورمیں آغاز

Quaid e azam Trophy 1st Match

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچرکے تحت  قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کالاہور میں آغاز ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے چار روزہ پریمئیرکرکٹ ٹورنامنٹ میں مختلف شہروں سے چھ ٹیمیں آج ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں سدرن پنجاب اورسنٹرل پنجاب کا میچ جاری ہے۔ سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعودنے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

بابراعظم کی قیادت میں سنٹرل پنجاب پہلے باولنگ کر رہی ہے۔ دونوں ٹیموں میں اسٹارز پلیئرز ایکشن میں ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے شائقین کرکٹ کے لئے اسٹیڈیم میں داخلہ فری رکھا گیا ہے، جبکہ شائقین لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے بھی فرسٹ کلاس کے میچز دیکھ سکیں گے۔

Advertisement

فرسٹ کلاس کرکٹ کسی بھی کرکٹ کھیلنے والے ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ٹیسٹ کھیلنے والے تمام بڑے ممالک میں ایک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ ایسا ضرور ہوتا ہے جس کے گرد اس ملک کی ڈومیسٹک کرکٹ گردش کرتی ہے۔

پاکستان میں یہ مقام قائداعظم ٹرافی کو حاصل ہے جو بانیِ پاکستان کے نام سے منسوب ہے۔

قومی کرکٹ کی تاریخ میں پہلا فرسٹ کلاس کرکٹ میچ آزادیِ پاکستان کے چند ماہ بعد 2 صوبائی ٹیموں پنجاب اور سندھ کے درمیان باغِ جناح لاہور میں کھیلا گیا جوکہ  27تا 29 دسمبر 1947 تک جاری رہا ۔

پاکستان کی  تاریخ کے پہلے فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغازقیام پاکستان کے 6 سال بعد ہوا۔ بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب قائداعظم ٹرافی کے پہلا ایڈیشن کا انعقاد 1953-54 میں کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version