Advertisement

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے امکانات روشن

پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی  کے لیے جاری کوششیں  رنگ لانے لگیں ، سری لنکا کےبعدآسٹریلیا کے دورہ پاکستان کےامکانات روشن ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیوی کرکٹ  بورڈ کےسی ای اوکیون رابرٹس  کا کہنا ہے کہ پاکستان  میں انٹرنیشنل کرکٹ کیلئےماحول سازگار ہے۔ 2022میں  پاکستان کے دورے کے لیےپُرامید ہیں،مگرفیصلے میں جلد بازی نہیں کریں گے۔

پاکستان سے  وطن واپس پہنچنے پراُن کا  کہنا تھا کہ دورے کامقصداسٹیڈیم اور کھلاڑیوں کی رہائش سمیت سیکیورٹی معاملات کاجائزہ لینا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن وامان کےحوالےسےمطمئن ہیں لیکن فیصلےمیں جلد بازی نہیں کریں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کےدیرینہ تعلقات کی بناپر کرکٹ کی بحالی کے لیےہرممکن مدد کریں گے۔

واضح رہے کہ فروری 2022 میں آسٹریلیا کو پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس میں 2ٹیسٹ،2ون ڈے اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

Advertisement

آسٹریلیا نے 1998 کے بعد سےپاکستان  کا دورہ نہیں کیا ہے، اس دوران پاکستان نے تمام ہوم سیریز  یواے ای میں کھیلی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version