Advertisement

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

Misbah ul Haq

چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں  بابر اعظم، آصف علی ، فخر زمان،عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر، محمد نواز، محمد رضوان ، حارث سہیل، محمد حسنین، شاداب خان ، عثمان شنواری، وہاب ریاض ، عابد علی اور افتخار احمد شامل ہیں۔

مصباح الحق نے بتایا کہ محمد نواز اور محمد رضوان بھی ٹیم میں شامل ہیں  جبکہ حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث ٹیم میں شامل نہیں اور شعیب ملک ون ڈے سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔

دوسری جا نب محمد حفیظ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیریبین لیگ کھیلنے کے لیے این او سی ملا ہوا ہے۔

Advertisement

پاک سری لنکا سیریز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی، ٹکٹیں آج بروز (ہفتہ) سے نجی کوریئر کمپنی کے مخصوص مراکز پر بھی دستیاب ہوں گی۔

واضح رہے کہ  سری لنکا کے خلاف سیریز میں کراچی میں ہو نے والے ایک روزہ میچز کیلئے ٹکٹس کی قیمت پانچ سو سے تین ہزار جبکہ لاہور میں منعقدہ میچز کی قیمت پانچ سو سے پانچ ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

شائقین کرکٹ نجی کوریئرکمپنی کی ویب سائٹ سے ٹکٹس خرید سکتے ہیں جبکہ کل سے مختلف کوریئر کی مخصوص شاخوں پربھی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی

رواں ماہ ہی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو 3 سال کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔ وقار یونس کو قومی کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
پاکستان اور افغانستان کا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ بغیر گول کے برابر
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version