Advertisement

آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم سے ملاقات،فتح پر مبارکباد

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی ہے ،آرمی چیف نے باکسر محمد وسیم کو ملک کے لئے اعزاز جیتنے پر مبارکباد دی۔

Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ محمد وسیم جیسے جوان ہمارا فخر ہیں ،محمد وسیم جیسے نوجوانوں کو مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

آرمی چیف سے ملاقات کے بعد محمد وسیم نے کہا کہ سپورٹ کرنے پر پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پاک فوج نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے، پہلے بھی چیمپئن رہا ہوں آئندہ بھی پاکستان کا نام روشن کروں گا، پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے باعث فخر ہے۔ شعیب اختر اور وسیم اکرم نے بھی میری حوصلہ افزائی کی۔

محمد وسیم نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے حوصلہ افزائی کی اور مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروائی، کشمیریوں پر بھارت میں بہت ظلم و بربریت ہورہی ہے۔ کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لیے آواز اٹھاتا رہا ہوں۔ اپنی باکسنگ کٹ کشمیریوں کے لیے عطیہ کروں گا۔ 

واضح رہے کہ محمد وسیم دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ جیت کر آئے ہیں، انہوں نے فلپائن کے باکسر کونراڈو تنومور کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا تھا،یہ ان کے پروفیشنل باکسنگ کیریئر کا نواں مقابلہ تھا جو انہوں نے جیتا۔ محمد وسیم نے اپنی حالیہ کامیابی مظلوم کشمیریوں کے نام کی تھی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version