Advertisement

کھلاڑیوں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ، احسان مانی

ahsan mani with srilankan team

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا ہے کہ ٹیم چاہے کوئی بھی ہو لیکن کھلاڑیوں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کراچی میں سری لنکن وفد کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکا کا شکر گزار ہوں جنہوں نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کیا ہے۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد سے دنیا بھر کی ٹیموں کی آمد کا آغاز ہوگا۔

چیئرمین کا کہنا تھا دہشت گردی کے واقعات تو نیوزی لینڈ میں بھی ہو چکے ہیں، مقصد سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنا ہوتے ہیں، سری لنکن بورڈ کی سیکورٹی ٹیم پہلے ہی انتظامات سے مطمئن ہے۔

دوسری جانب سری لنکا کے وزیر کھیل ہیرن فرنیڈو نے بھی کہا کہ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں حملے کے بعد اپنی انڈر نائنٹین ٹیم بھیج کر ہم پر اعتماد کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس بار پاکستان میں سیکورٹی کی انتظامات زبردست ہیں اور سیکوڑٹی اتنی سخت ہے کہ میں بھی باہر نہیں جاسکتا ہوں۔

ہیرن فرنیڈو نے کہا کہ ایشیا کی دو اہم ٹیمز سری لنکا اور بنگلہ دیش پاکستان آنے کے کیے تیار ہیں تو ایشیا کپ پاکستان میں ہونا چاہیے۔

صدر سری لنکن کرکٹ بورڈ شامی ڈسلوا نے کہا کہ پاکستان میں پہلے صرف تین ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا بعد میں تین ون ڈے کھیلنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اگلے سال ایشیاء کپ پاکستان میں ہے جس کے انعقاد میں ہم مدد کریں گے کیونکہ اب دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی مسلہ نہیں ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سری لنکا کے بعد اب پاکستان دورہ کے لئے کرکٹ آسڑیلیا سے رابطے میں ہیں جبکہ نیوزی لینڈ بورڈ سے بھی پاکستان دورے سے متعلق رابطہ ہوا ہے اور ائیرلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی دورے کے لیے ہم سے رابطہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version