Advertisement

ایران میں خواتین 40 برس بعد اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گی

Iran Lifts 40-Year Ban On Women Watching World Cup

ایران میں 40 برس بعد خواتین شائقین کل پہلی مرتبہ اسٹیڈیم میں جا کر براہ راست  فٹبال  میچ دیکھ سکیں گی۔

غیر  ملکی  خبر رساں ادارےکےمطابق گزشتہ ماہ ایران نے فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے دباؤ کے بعد اکتوبر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈکپ کوالیفائر کے لیے خواتین شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے دی تھی۔

ایرانی حکومت نے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا تھا جب فیفا نے 2022 ورلڈکپ کے کوالیفائر میچ میں خواتین کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روکنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی اور اس سلسلے میں تہران کو ہفتے کے دن تک کی مہلت دی گئی تھی۔

اس کے علاوہ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ملنا خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنان کی جدوجہد کا نتیجہ بھی ہے۔

خواتین کو میچ دیکھنے کی اجازت ملنے کے بعد پہلا میچ تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں 10 اکتوبر کو ہوگا جس میں خواتین شائقین کی شرکت کے لیے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق اسٹیڈیم میں 80 ہزار نشستوں میں 3ہزار5 نشستیں خواتین کے لیے مختص کی گئی ہیں، اس کے علاوہ ان کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

 دوسری جانب خواتین کے ساتھ ساتھ  مرد حضرات نے بھی ایرانی  حکومت کی جانب سے اس  فیصلے کا  خیر مقدم کیا ہے  ۔ جب کہ سوشل میڈیا پر کل کے میچ کی ٹکٹس کی تصاویر بھی  پلوڈ  کرتے ہوئے خوشی کا  اظہار کیا جارہا ہے ۔

واضح  رہے کہ ایران میں 1979 کے انقلاب کے بعد خواتین کے لیے یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ اسٹیڈیم میں جاکر مرد حضرات کے میچزبراہ راست دیکھ سکیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version