Advertisement

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کل کھیلا جائے گا

میزبان پاکستان اورمہمان ٹیم سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطا بق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا، مہمان ٹیم سر ی لنکا آج 3 بجے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی، جبکہ قومی ٹیم شام 7 بجے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 64 رنز سے ہارنے کے بعد سرفراز الیون کم بیک کرنے کے لیے پر امید ہے جبکہ دوسری جانب مہمان ٹیم سری لنکا سیریز میں فتح کے خواب دیکھ رہی ہے۔

پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کے تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے ۔

Advertisement

میچ میں سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 165 رنز بنائے تھے ،مہمان ٹیم کے تھلاکا نے 57 رنز اسکور کئے ، جبکہ دوسری جانب پاکستان کے ینگسٹ اسٹار محمد حسنین نے ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔

پاکستانی کے بیٹنگ آرڈر کے فیل ہوجانے کے سبب پوری ٹیم صرف 101 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی ، ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف 64رنز سے فتح سب سے بڑی کامیابی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version