آئی سی سی نے سپر اوور قانون میں تبدیلی کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سپر اوور کے قانون میں تبدیلی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ دوہزار انیس کے متنازعہ نتیجے کے بعد آئی سی سی نے بڑااقدام اٹھایا ہے۔
آئی سی سی نے بین الاقوامی مقابلوں کے سیمی فائنل اور فائنلز میں سپر اوور کے قوانین میں اہم تبدیلی کردی ہے۔ اب ناک آؤٹ میچ میں سپر اوور ٹائی ہونے پر باؤنڈریز نہیں گنی جائیں گی بلکہ دوبارہ سپر اوور کھیلا جائے گا۔
سیمی فائنل یا فائنل میچ ٹائی ہونے کی صورت میں سپر اوور اس وقت تک کھیلا جائے گا جب تک ایک ٹیم دوسری ٹیم سے زیادہ اسکور نہیں کرلیتی۔
گروپ میچز میں اگر سپر اوور کے بعد بھی نتیجہ حاصل نہ ہوسکا تو میچ (ٹائی) ہوجائے گا۔
ورلڈ کپ 2019 میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل میچ کا سپر اوور بھی ٹائی ہونے پر زیادہ باؤنڈریز لگانے پر انگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا تھا ۔
انگلینڈ نے پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ سپر اوور میں بھی میچ 15،15 رنز سے برابر ہوا تو انگلش ٹیم کو اننگز میں زائد باؤنڈریز پر فائنل کا فاتح قرار دیا گیا تھا۔
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا اسکور 241-241 رنز رہا تھا۔
انگلش بلے باز جیسن رائے نے 20 بالوں پر 17 رنز بنائے اور میٹ ہینری کی بال کا شکار بنے۔ جونی بیئر سٹو نے 36 ، جو روٹ نے 7 جبکہ کپتا ن مورگن 9 رنز بنا کر چلتے بنے تھے۔
جوس بٹلر نے 59 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور فرگوسن کی گیند کا شکار بنے۔جبکہ کرس ووکس 2 اور پلنکٹ 10 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔جوفرا آرچر بغیر رنز بنائے پویلین واپس لوٹ گئے تھے۔
نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کی بات کی جائے تو گپٹل اور ہنری نکولس نے انگلینڈ کے خلاف اننگز کا آغاز کیا لیکن گپٹل ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 19 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے تھے۔
گپٹل کے آؤٹ ہونے کے بعد نکولس اور راس ٹیلر محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کرتے رہے لیکن بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے. ہینری نکولس 55،کین ولیمسن 30،مارٹن گپٹل نے 19رنزبنائے، راس ٹیلر 15اورجیمزنیشم 19رنزبناکرآؤٹ ہوئے، ٹام لیتھم 47،گرینڈہوم نے 16رنزکی اننگزکھیلی، انگلینڈ کی جانب سے پلنکٹ اور ووکس نے3،3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، ووڈ اور آرچر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
بین اسٹوکس کو مین آف دی میچ جبکپ کیوی کپتان کین ولیم سن کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

