Advertisement

ایڈٰیلیڈ ٹیسٹ: وارنر کی ٹرپل سنچری،آسٹریلیا نے 589 رنز پہ اننگز ڈکلیئر کردی

ایڈیلیڈ ٹیسٹ

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کا دوسراروز  بھی آسٹریلوی بلے بازوں کے نام رہا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے 302 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو مارنس لبوشین انفرادی اسکور میں صرف دو رنز کے اضافے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

اس کے بعد اسٹیون اسمتھ بھی 36 رنز بنا کر شاہین  شاہ آفریدی کا شکار بن گئے۔

تاہم ڈیوڈ وارنر نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی ٹرپل سنچری مکمل کی، وہ 335 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، میتھیو ویڈ نے بھی 38 رنز اسکور کیےاور  ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز  589 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔

Advertisement

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو آغاز میں ہی اسے  جو برنز کی صورت میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔جو برنز آٹھ کے مجموعی اسکور پر چار رنزبناکر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے تھے۔

تاہم اوپنر ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لگاتاردوسری سنچریز اسکور کیں اور  دن کے اختتام تک ٹیم کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 302 تک پہنچادیا تھا۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث سہیل، عمران خان سینئر اور نسیم شاہ کی جگہ امام الحق، محمد عباس اور ڈیبیوٹینٹ محمد موسیٰ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

2 ٹیسٹ میچزکی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-1 کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو اننگز اور 5 رنز سے شکست دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version