Advertisement

پاکستانی باکسرمحمدوسیم عالمی چیمپئن کوپچھاڑنےکےلئےتیار

Pakistani Boxer

 پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم ایک اور انٹرنیشنل فائٹ کے لیے تیار ہیں، محمد وسیم انٹرنیشنل فائٹ کے لیے 22 نومبر کو دبئی میں رنگ میں اتریں گے۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم کے مدِ مقابل میکسیکو کے گینگان لوپز ہوں گے۔

میکسیکن باکسر گینگان لوپز اب تک 46 فائٹس میں سے36 میں کامیاب رہے ہیں، لوپز 3 مرتبہ ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے عالمی چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔

اس فائٹ کے حوالے سے محمد وسیم کا کہنا تھا کہ میکسیکن باکسر سے مقابلے کے لیے بہت تیاری کی ہے، ان کی تیاری مکمل ہے۔

 ان کا  مزید   کہنا تھا کہ گینگان لوپز تجربے میں ان سے آگے ہیں، تاہم انہیں اپنی کامیابی کی بہت امید ہے اور وہ گینگان لوپز کو ہرا کر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

Advertisement

 دوسری جانب  فالکن کےنام سےمشہوروسیم کے لیے منفردطرزکاباکسنگ ٹرنکس بنایا گیاہے۔ جس میں قیمتی ہیرے لگےہوئے ہیں اور فالکن لکھا ہے۔

 محمد وسیم 22 نومبر کو تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن میکسیکن باکسر گینگن سے مقابلہ کریں گے، پاکستانی باکسر پاکستان کے لیے لگاتار 8 فائٹس جیت چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version