Advertisement

آسٹریلین باولرز کے سامنے پاکستانی بیٹسمین لڑکھڑا گئے

کرکٹ

آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں ٹیسٹ سیریز میں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاجبکہ گرین شرٹس کی پہلی اننگز 240 کے مجموعے پر اختتام پذیر ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین باولرز کے سامنے پاکستان کا ٹاپ اور مڈل آرڈر لڑکھڑا گیا۔

ذرائع کے مطابق پا کستانی بیٹسمین اسد شفیق ٹاپ سکورر رہے جبکہ کپتان اظہرعلی نے ٹاس جیت کر آسٹریلین پچ پہلے آزمانے کا فیصلہ کیا۔

اوپنربیٹسمین شان مسعود اور اظہر علی میدان میں اترے تو آسٹریلین بلے بازوں کے سامنے دفاعی انداز اپنایا، شان نے 97 گیندوں پر صرف 27 رنز بنائے اور کمنز کی بال پر سمتھ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق کپتان اظہرعلی بھی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 39 رنز بنا کر شان مسعود کی پیروی میں پویلین لوٹ گئے جبکہ انہوں نے104 گیندوں کا سامنا کیا۔

Advertisement

تاہم ہیزل وڈ کی بال ان کیلئے خطرناک ثابت ہوئی، وہ برنز کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔

اظہرعلی کے بعد حارث سہیل میدان میں اترے تاہم وہ آتے ہی لڑکھڑا گئے اور محض ایک رن بنا کر کیچ آوٹ ہو کر چلتے بنے، ان کا کیچ وکٹ کیپر پین نے پکڑا۔

 

بابر اعظم کیلئے ان کی چوتھی بال ہی فیصلہ کن ثابت ہوئی اور انہوں نے سلپ میں کھڑے برنز کو آسان کیچ دے دیا۔

بابر نے مجموعی سکور میں صرف ایک رن کا اضافہ کیا جبکہ ان کے بعد آنے والے افتخار احمد نے قدم جمانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام نظر آئے اورلیون کی بال پر کیچ آوٹ ہو گئے۔

Advertisement

محض 94 کے مجموعی سکور پر پاکستان کے 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

 

143 کے مجموے پر چھٹی وکٹ گر گئی جبکہ محمد رضوان 37 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، اسد شفیق 76 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

کھلاڑی عمران خان 5 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے اس طرح پاکستانی ٹیم کی اننگز 240 رنز کے مجموعے پر اختتام پذیر ہو گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے 16 سالہ فاسٹ بالر نسیم شاہ آج ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version