Advertisement

مصباح الحق کو کوچ بنانا غلط فیصلہ ہے، عمران نذیر

عمران نذیر

جارح مزاج اوپنر عمران نذیر نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو کوچ اور چیف سلیکٹر بنایا جانا غلط فیصلہ ہے۔

ایک نجی چینل کو انٹرویو  دیتے ہوئے عمران نذیر کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کو اچانک کوچ اور چیف سلیکٹر بنائے جانے کا فیصلہ غلط ہے۔ابتدا ءمیں انہیں انڈر 16 اور انڈر 19 کی کوچنگ دی جانی چاہیئے تھی۔

عمران نذیر کا کہنا تھا کہ کوچ اور چیف سلیکٹر سمیت کسی بھی عہدے کے لیےایک معیار مقرر ہونا چاہیئے۔کسی بھی شخص کو بیک وقت دو عہدے دیا جانا بھی درست نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق کو  کوئی عہدہ دینا ہی تھا تو سلیکٹر بنا دیتے مگر کوچنگ کے لیے انہیں مزید وقت دینا چاہیئے تھا۔

ایک سوال کے جواب میں عمران نذیرنے کہا کہ میں 2009 کی چیمپئنز ٹرافی میں یونس خان  کی کپتانی کے خلاف ہونے والی سازش کا حصہ نہیں تھا۔

Advertisement

عمران نذیر کا کہنا تھا کہ زندگی بھر 2007 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہارنے کا افسوس رہے گا۔فائنل میں جیت کے بہت قریب پہنچ کر ہارنے کو بھول نہیں سکتا۔

Advertisement

واضح رہے کہ 1999 میں ڈیبیو کرنے والے جارح مزاج اوپنر عمران نذیر نے پاکستان کے لیے8 ٹیسٹ، 79ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی  میچز کھیلے ہیں۔

عمران نذیر ون ڈے کر کٹ میں پاکستان کی جانب سے فخر زمان کے 210 اور  سعید انور کے 194 رنز کے بعد 160رنز کی تیسر ی لمبی ترین اننگز کھیلنے کا اعزاز  بھی رکھتے ہیں جو انہوں نے 2007 کے ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف کھیلی  تھی۔

عمران نذیر نے پاکستان کی جانب سے اپنا آخری ون ڈے مینچ 2009 اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2012 میں کھیلا تھا ۔

یاد رہے کہ عمران نذیر نے تقریباً پانچ برس جوڑوں کے شدید درد کی خطرناک بیماری سے جنگ لڑی ہے تاہم اب عمران نذیر ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں دیکھے جانے لگے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version